سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 20 فیصلوں پرعملدرآمد معطل کردیا

عدالت نے 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کردی۔

عدالت نے 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کردی۔ :فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 20 فیصلوں پرعملدرآمد معطل کردیا جب کہ 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔


ایکسپریس کو موصول خصوصی بینچ کی رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں خصوصی اپیلیٹ بینچ نے 3 ماہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں اور سیشن عدالتوں کے سزائے موت سے متعلق مجموعی طور پر 51 اپیلوں اور ریفرنسز کی سماعت کی۔ فاضل بینچ نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف 20 اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے پھانسی کے فیصلے پرعملدرآمد معطل کیا، ان میں سے 9 کا تعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں جب کہ 11 فیصلے سیشن عدالتوں کے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فاضل بینچ نے 4 ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تاہم 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے جب کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سالارعلی محمد اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھی تصدق حسین کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت کے فیصلے کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
Load Next Story