موسیقارامن کا پیغام دینے والے ہیں، عدنان سمیع

شوبز ڈیسک  منگل 5 جولائی 2016
عدنان سمیع فلم "بجرنگی بھائی جان" میں امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قوالی بھر دو جھولی گا چکے ہیں۔: فوٹو: فائل

عدنان سمیع فلم "بجرنگی بھائی جان" میں امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قوالی بھر دو جھولی گا چکے ہیں۔: فوٹو: فائل

نئی دہلی:  گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ مذہب چاہے جو بھی ہو موسیقار امن کا پیغام دینے والے ہیں اور اگر دہشت گردی سے ان کو خاموش کروایا جارہا ہے تو اب وقت ہے کہ اس کے خلاف اواز اٹھائی جائے یہ بات انھوں نے معروف قوال امجد صابری کے قتل پراپنے ردعمل میں کہی ۔

عدنان سمیع خان کا کہناتھا کہ ہ بہت ہی افسوس اور دکھ کی بات ہے موسیقار کا تعلق چاہے کہیں سے بھی ہو یا ان کا کوئی بھی مذہب ہو وہ صرف امن کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر قوال امجد صابری جیسے فنکاروں کی آواز کو اسی طرح سے خاموش کروایا جائے گا تو پھر اب یہی وقت ہے کہ لوگ جاگیں اور ان معاملات پر غور کریں ۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قوالی بھر دو جھولی گا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔