بالی ووڈ میں شاہ رخ کی جگہ نہیں لے سکتا،عدنان صدیقی

شوبز ڈیسک  بدھ 6 جولائی 2016
دونوں ممالک کی ثقافت ایک ہی جیسی ہے، عدنان صدیقی۔ فوٹو : فائل

دونوں ممالک کی ثقافت ایک ہی جیسی ہے، عدنان صدیقی۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی جو بلی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ میں اب اس عمر میں ہوں جہاں میں بالی ووڈ میں شاہ رخ خان، اکشے کمار یا سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا، وہ بہترین اداکار ہیں اور پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔

اگر میں اس دوڑ میں آنا چاہوں تو مجھے اس بری طرح باہر نکال دیا جائے گا کہ میں بھی خود کو نہیں دیکھ پاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہندوستان میں نوازالدین صدیقی، عرفان خان، کے کے مینن اور منوج باجپائی جیسے اداکاروں کا فارمولا استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

میں ان کی طرح کے کرداروں میں فٹ ہونا چاہتا ہوں اور وہاں اپنا لوہا منوانا چاہتا ہوں۔عدنان نے ہندوستان کی جانب سے ملنے والے پیار پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے کام کو سراہا جائے تو بے حد خوشی ہوتی ہے، ہمیں بھی ہندوستان کے شوز کافی پسند آتے ہیں، مجھے لگتا ہے ہم سب کا مقصد اچھا کام دینا ہی ہے۔عدنان کا مزید کہناتھا کہ دونوں ممالک کی ثقافت ایک ہی جیسی ہے، مجھے مشکل سے کوئی فرق نظر آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔