ٹنڈو حیدر: ڈاکوؤں نے درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں، مزاحمت پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

نامہ نگار  بدھ 28 نومبر 2012
وارداتیں پین اور ہوسٹری تھانوں کی حدود میں ہوئیں۔    فوٹو: فائل

وارداتیں پین اور ہوسٹری تھانوں کی حدود میں ہوئیں۔ فوٹو: فائل

ٹندو حیدر: ڈاکوئوں نے2 وارداتوں میں درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں۔ مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی۔ ملزمان 2 نئی موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق پین تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے موری نگر کے مقام پر مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں سے موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر ملزماننے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیخ بھرکیو کا رہائشی 20 سالہ بشیر احمد ولد محمد عمر سولنگی اور غلام حسین ولد اللہ ورایو شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے نئی موٹر سائیکل بھی چھین لی۔ زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ہوسٹری تھانے کی حدود میں بھی عین اسی وقت موٹر سائیکل سواروں نے گھانگرا موری کے نزدیک لاہوری ہوٹل کے مقام پر درجنوں گاڑیوں  میں لوٹ مار کی اور موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر غلام مرتضیٰ لاشاری کو شدید زخمی کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔