لانڈھی ٹاؤن کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گافاروق ستار

ریاض الحق کی گمشدگی کے حوالے سے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل تھی،رہنما ایم کیوایم

ریاض الحق کی گمشدگی کے حوالے سے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل تھی،رہنما ایم کیوایم - فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنان کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔



متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نےخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل سہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض الحق کی گمشدگی کے حوالے سے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل تھی لہٰذا عدالت کو بھی ان کے ماورائے عدالت قتل پر ازخود نوٹس لینا چاہئے جب کہ ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاجواز گرفتاری، جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے میں شرکت کریں۔
Load Next Story