شاہ رخ نے بنگلہ دیش حملوں پر چپ سادھ لی

شوبز ڈیسک  منگل 12 جولائی 2016
بنگلہ دیش حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ پلیز مجھ سے کوئی سوال مت کریں۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ پلیز مجھ سے کوئی سوال مت کریں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے اپنی سالگرہ کے موقع پر عدم برداشت پر دیے گئے ایک بیان نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا،اسی کے باعث انھوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں پر خاموشی اختیار کرنے میں ہی بہتری سمجھی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس میری سالگرہ کے موقع پر میڈیا نے مجھ سے ایک بہت آسان سا سوال کیا تھا، جو بعد میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا اور میں نے اپنی سالگرہ کو بھی انجوائے نہیں کیا تھا۔ بنگلہ دیش حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ پلیز مجھ سے کوئی سوال مت کریں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ میرے بیان کو کس طرح سے آگے پیش کیا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ ان کی جاب اچھا کام کرکے اپنے ملک کا فخر بلند کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔