بھارت میں6 اداکاروں کی وجہ سے فلم بکتی ہے، کرن جوہر

شوبز ڈیسک  بدھ 13 جولائی 2016
نئے اداکارلینے پربجٹ نہیں ملتااورفلم کی بیرون ملک ریلیز کے امکان کم ہوتے ہیں، کرن جوہر  فوٹو: فائل

نئے اداکارلینے پربجٹ نہیں ملتااورفلم کی بیرون ملک ریلیز کے امکان کم ہوتے ہیں، کرن جوہر فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ بھارت میں صرف 6اداکارہیں جن کی وجہ سے فلم فروخت ہوتی ہے یہ بات انھوں نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

کرن جوہر کا کہناتھا کہ ہمارے پاس بنانے کے لیے سیکڑوں فلمیں ہیں جن کے نام پر فلم فروخت ہوتی ہے ان کا کہناتھا کہ اگر آپ کسی نئے اداکار کو لیتے ہیں تو پھر نہ بجٹ ملتاہے اور نہ ہی فلم کی موسیقی کے حقوق ملتے ہیں جب کہ اس کے بیرون ملک ریلیز کے امکان بھی کم ہوجاتے ہیں ۔

کرن جوہر کا مزید کہناتھا کہ فلم بین چند ایک اداکاروں کوہی بار بار اور ایک ہی جیسے کرداروں میں دیکھنے کی بجائے نئے چہروں کو اسکرین پر دیکھناچاہتے ہیں ۔اسی لیے میں اپنی فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو کاسٹ کرنے پر توجہ دیتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔