فاران طاہر امریکی ٹی وی سیریز ’’ہوائی فائیو7‘‘میں نظر آئیں گے

شوبز ڈیسک  بدھ 13 جولائی 2016
اس سیریز میں سراغ رساں اسٹیومیک گاریٹ کی کہانی کو پیش کیا گیا جوکہ ایک شاندارنیول آفیسرتھے۔  فوٹو : فائل

اس سیریز میں سراغ رساں اسٹیومیک گاریٹ کی کہانی کو پیش کیا گیا جوکہ ایک شاندارنیول آفیسرتھے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہرایوارڈ یافتہ امریکن ٹی وی سیریز’’ہوائی فائیو‘‘ کے ساتویں سیزن میں جلوہ گرہوں گے۔

یہ سیریز رواں برس ماہ ستمبرمیں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ’’ہوائی فائیو‘ سیریز کا نیا آغازہے جوکہ ماضی میں1968ء سے 1980ء تک نشر ہوچکی ہے۔ اس سیریز میں سراغ رساں اسٹیومیک گاریٹ کی کہانی کو پیش کیا گیا جوکہ ایک شاندارنیول آفیسرتھے۔

اس سیریز اوراپنے کردارکے حوالے سے فاران طاہرکہتے ہیں کہ پچھلے تین ماہ لوکیشن کے حساب سے بحیثیت ایک اداکارمیرے لیے تفریح تھے کیونکہ میں نے پہلے وینکوور اور مراکش میں شوٹنگ کی اوراب ہوائی جیسے خوبصورت مقام پرشوٹنگ کررہاہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔