شکارپور: مسافر وین نہر میں گر گئی، 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 28 نومبر 2012
ذرائع کے مطابق وین میں  12 افراد سوار تھے۔  فوٹو: فائل

ذرائع کے مطابق وین میں 12 افراد سوار تھے۔ فوٹو: فائل

شکارپور: مسافر وین نہر میں گرنے سے 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر وین کے کیرتھر کینال میں گرنے سے 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق وین میں  22 افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو نہر سے نکال لیا جب کہ نہر میں ڈوبے باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔