- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
خلائی جہاز ’’جونو‘‘ نے مشتری کی پہلی تصویربھیج دی
ہیوسٹن: گزشتہ ہفتے مشتری کے گرد مدارمیں پہنچنے والے خلائی جہاز ’’جونو‘‘ نے مشتری کی پہلی تصویرزمین پربھیج دی ہے.
مشتری کی تفصیلی تصاویرلینے کے لیے جونوپرخصوصی کیمرہ ’’جونوکیم‘‘ (JunoCam) نصب کیا گیا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ’’ناسا‘‘ کے مطابق، 10 جولائی کے روزیہ کیمرہ پہلی بارآن کرکے اس سے مشتری کی تصاویرلی گئیں۔ تصاویرکھینچنے کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ مشتری کے شدید مقناطیسی میدان کا سامنا کرنے کے بعد بھی یہ کیمرہ درست طور پرکام کررہا ہے یا نہیں۔ زمینی مرکز پر پہلی تصویر موصول ہوجانے کے بعد ناسا کے ماہرین کو اطمینان ہوا کہ یہ کیمرہ ٹھیک کام کررہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ناسا کا جیونو خلائی جہاز سیارہ مشتری کے انتہائی قریب جا پہنچا
جب جونو نے مشتری (جیوپیٹر) کی پہلی تصویر کھینچی تو مشتری سے اس کا فاصلہ 43 لاکھ کلومیٹر، جب کہ وہ زمین سے 58 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ اس کی کھینچی ہوئی پہلی تصویر کو مشتری سے زمین تک پہنچنے میں تقریباً 33 منٹ لگے۔ اگرچہ یہ تصویر کچھ دھندلی ہے لیکن اس میں مشتری کے علاوہ اس کے 3 بڑے چاند یعنی آیو، یوروپا اور جینی میڈ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ مشتری کی مزید واضح، بڑی اور تفصیلی تصاویر اگلے چند ہفتوں کے دوران وصول ہونا شروع ہوجائیں گی۔
آئندہ 20 مہینوں کے دوران جونو، مشتری سے بتدریج قریب ہوگا اور اس دوران مشتری کے دبیز بادلوں سے اس کا کم سے کم فاصلہ تقریباً 4,200 کلومیٹر تک ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔