ریتک کی6فلموں نے ریلیز سے پہلے 550 کروڑ کمالیے

شوبز ڈیسک  جمعرات 14 جولائی 2016
بالی ووڈ اداکار کی فلموں کے حقوق بھارتی سٹیلائٹ چینلز کو فروخت کیے گئے،ترجمان  فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار کی فلموں کے حقوق بھارتی سٹیلائٹ چینلز کو فروخت کیے گئے،ترجمان فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بالی ووڈ اداکار ریتک روشن جو اس وقت فلم ’’موئن جوداڑو‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں کی چھے فلموں نے ریلیز سے قبل ہی 550 کروڑ کما لیے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن ان دنوں فلم ’’موئن جوداڑو‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں لیکن ریتک روشن کی چھے فلموں نے ریلیز سے قبل ہی 550 کروڑ کما لیے ہیں۔ ریتک روشن کے ترجمان کے مطابق ان کی آنے والی 6 فلموں کے رائٹس بھارت کے سیٹیلائٹ چینلز کو 550 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہریتک روشن اپنی پروڈکشن میں تیار کردہ فلم ’’کابِل‘‘ کو شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ساتھ 26 جنوری کونمائش کے لیے پیش کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔