حصص مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

153کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 195کے بھاؤ میں کمی اور 18کے دام میں استحکام رہا


Business Reporter July 14, 2016
153کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 195کے بھاؤ میں کمی اور 18کے دام میں استحکام رہا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں خریداری دیکھی گئی ۔

جس سے ایک موقع پر انڈیکس 39289.60 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا مگرفرٹیلائزر، سیمنٹ،ریفائنری، انفارمیشن، انجینئرنگ سیکٹر میں فروخت سے مارکیٹ 39019.65 پوائنٹس تک گر گئی تاہم بعض شعبوں میں خریداری سے مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا، تیزی کے باوجود بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں تاہم مارکیٹ سرمائے میں 16 ارب روپے کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 17.84پوائنٹس اضافے سے 39049.46 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 22.55 پوائنٹس تیزی سے 22596.28 پوائنٹس، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 53.41 پوائنٹس بڑھ کر 26133.45پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم 21فیصد کم رہا، 19 کروڑ 61 لاکھ حصص کے سودے اور 366 کمپنیوں کا لین دین ہوا، 153کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 195کے بھاؤ میں کمی اور 18کے دام میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں