کنگنا کوپاکستان میں ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت

شوبز ڈیسک  جمعـء 15 جولائی 2016
فیسٹیول 4 سے 6 نومبر تک لاہورمیں ہوگا،اداکارہ کے منیجر نے تاریخوں پر غورشروع کردیا فوٹو: فائل

فیسٹیول 4 سے 6 نومبر تک لاہورمیں ہوگا،اداکارہ کے منیجر نے تاریخوں پر غورشروع کردیا فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں ہونے والے ایک ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے اور خبریں ہیں کہ اداکارہ اس میں شرکت کے لیے اپنے مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکالنے پر غور کر رہی ہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق کگنا رناوت کو لاہورمیں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو رواں سال 4 سے 6 نومبر تک منعقد ہوگا۔اس سلسلہ میں کنگنا کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ کنگنا اس فیسٹیول میں شرکت کرنے کی خواہشمند ہیں اور ان کے مینجر اس حوالے سے تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول پاکستان کے ایک نجی اسکول کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں میڈیا، آرٹس، عالمی سلامتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ماحولیات اور 21 وی صدی میں اسکولوں کی تبدیل ہوتی ضروریات پر بات کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔