سلمان نے متنازع تبصرہ پرمعافی مانگنے سے انکارکردیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 15 جولائی 2016
جواب کا جائزہ لے رہے ہیں خواتین کمیشن جلد کارروائی کا فیصلہ کریگا،وجے رہاتھکر  فوٹو؛ فائل

جواب کا جائزہ لے رہے ہیں خواتین کمیشن جلد کارروائی کا فیصلہ کریگا،وجے رہاتھکر فوٹو؛ فائل

ممبئی:  بھارت کے قومی خواتین کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان نے اپنے وکلا اور ترجمان کے ذریعہ اپنی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنیوالی مشکلات کا زیادتی کے ساتھ موازنہ کرنے کے تبصرہ پر معذرت سے انکارکردیاہے۔

مہارشٹرا اسٹیٹ کمیشن فار وویمن کی سربراہ وجے رہاتھکرنے ٹی وی چینلز پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان خان نے اپنے تبصرہ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم ابھی ہم ان کے جواب کا تجزیہ کررہے ہیں اس لیے اس پر کوئی تبصرہ کرنا غلط ہوگا انھوں نے بتایاکہ سلمان خان نے کمیشن کے تیسرے نوٹس پر گزشتہ روز خود آنے کی بجائے اپنا جواب داخل کرایاتھااورکمیشن اداکارکے جواب کا جائزہ لے رہاہے اورجلد ہی اگلی کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔

دوسری طرف گجرات ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سلمان کی فلم ’’سلطان‘‘ کی ریاست میں نمائش روکے جانے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔