سپریم کورٹ میں پاک فوج کوغیرآئینی اقدام پراکسانے کے خلاف درخواست دائر

پاک فوج کے سربراہ کو حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسانا آئین سے غداری کے مترادف ہے، درخواست گزار

پاک فوج کے سربراہ کو حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسانا آئین سے غداری کے مترادف ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کوغیر آئینی اقدام پر اکسانے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سابق صدر افضل بٹ نے وکیل اکرام چوہدری کے توسط سے پاک فوج کو غیرآئینی اقدام پراکسانے کے خلاف آئینی درخواست دائرکرادی۔ درخواست میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے متعلق اسلام آباد میں بینرز لگانے والی تنظیم موو آن کے سربراہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، ٹی وی اینکر ڈاکٹر دانش اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: فوج کو حکومت سنبھالنے کی دعوت دینے کے پوسٹر لگانی والی جماعت کے رہنماؤں پر مقدمہ درج، 3 گرفتار

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ فوج نے اقتدارمیں نہ آنے کا حلف اٹھا رکھا ہے، پاک فوج کے سربراہ کو حکومت کا تختہ الٹنے پراکسانا آئین سے غداری کے مترادف ہے جب کہ فوج کوغیرآئینی اقدام پراکسانے والے محب وطن نہیں ہیں۔ درخواست گزارنے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فریقین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔
Load Next Story