- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
- ارد و لغت بورڈ؛ 55 اسامیوں میں 41 خالی، افرادی قوت کی شدید کمی
- شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے
- آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث
- ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
- کراچی کنگز کا اسٹیرئنگ تبدیل، جارحانہ کرکٹ سے منزل تک رسائی کی خواہش
- ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات
- نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں
- سائنس دانوں نے پانی سے مشابہ برف بنالی
- آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد، حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ
- فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی
- 15 کروڑ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ترسیلات زر5.686 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
- غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 4 ہزار 300 سے متجاوز
- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا اب آسان نہیں

ماہیما چوہدری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ پردیس‘‘ سے کیا۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئی ہیں اور نامور ہدایتکاروں نے ان سے منہ موڑ لیا ہے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ ماہیما چوہدری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ پردیس‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’دھڑکن‘‘، کھلاڑی 420‘‘ اور’’دل کیا کرے‘‘ شامل ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی پہلی فلم سے کامیابی کا سفر شروع کرنے والی ماہیما چوہدری زیادہ عرصے تک فلمی دنیا پر حکمرانی نہ کرسکیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی
اداکارہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کرلی تھی جس کے 2 سال بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور طویل عرصہ سلور اسکرین سے غائب رہیں جب کہ اداکارہ نے اپنے شوہر سے کنارہ کشی کے بعد 2016 میں شہرہ آفاق شینا بورا قتل کیس پر بننے والی بنگالی فلم ’’ڈارک چاکلیٹ‘‘ سے واپسی کی ہے جس میں ان کے بدلتے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔
ماہیما چوہدری کا شمار خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی تصویر میں بدلتے روپ نے سب کو حیران کردیا جس میں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی بھی ڈھلتی نظر آرہی ہے اور وزن میں اضافے کے ساتھ وہ موٹاپے کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا
ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری متعدد باربڑی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن موٹاپے کے باعث فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے منہ موڑ لیا ہے اس لیے وہ اب تک کوئی بڑی فلم حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔