اجے کی بیٹی نائسا کے ہمراہ لندن انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت

شوبز ڈیسک  ہفتہ 16 جولائی 2016
نائسامیری حقیقی طاقت ہے اور میں میری طاقت کے ساتھ ریڈ کارپٹ پرآیاہوں ، اداکار:فوٹو : فائل

نائسامیری حقیقی طاقت ہے اور میں میری طاقت کے ساتھ ریڈ کارپٹ پرآیاہوں ، اداکار:فوٹو : فائل

لندن: بالی وود اداکاراجے دیوگن نے اپنی بیٹی نائسا کے ہمراہ لندن میں ہونیوالے انڈین فلم فیسٹیول میں شرکت کی ۔

ریڈ کارپٹ پر آمد کے موقع پر اجے دیوگن نے سیاہ سوٹ جب کہ ان کی بیٹی جو پہلی مرتبہ کسی تقریب میں شرکت کررہی تھیں نے نیوی بلیو کلر کا شوٹ پہن رکھاتھا، اجے دیوگن نے اپنی بیٹی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آنے کی تصاویر بھی ٹویٹر پر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ ’’بچی کو بااختیار بنانے کے لیے۔ نائسامیری حقیقی طاقت ہے اور میں میری طاقت کے ساتھ ریڈ کارپٹ پرآیاہوں۔

واضح رہے کہ لندن انڈین فلم فیسٹیول جنوبی ایشیائی فلموں کا سب سے بڑافیسٹیول ہے اور یہ 24جولائی تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔