- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
کالا پل: ایس آئی یو کی کارروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی: ایس آئی یو نے کالا پل پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 5 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ملزم کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ملزمان کا گروہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیتا تھا ، یہ بات ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تفصیلات کے مطابق خرم وارث نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ان کی ٹیم نے گذشتہ رات کالا پل کے قریب ملزم علی حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور 35 موبائل فون برآمد کرلیے ، انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے 4 ساتھی حذیفہ ، رزاق ، کامران اور آصف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، خرم وارث کا کہنا تھا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 5 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان کا گروہ یوسف پلازہ پولیس کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی ہوچکا ہے ،
سرسید ٹائون میں ایک شخص انوار احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ اس کی بیٹی کو زخمی کردیا تھا جس کا مقدمہ سرسید ٹائون تھانے میں درج ہے ، ایس آئی یو کے سربراہ خرم وارث نے مزید بتایا کہ ملزمان انتہائی سفاک ہیں ، مذکورہ گروہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیتا تھا ، پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جس میں مزید کئی اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔