کترینہ کیف کی فیس بک پردھماکے دار انٹری،ایک دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا

شوبز ڈیسک  پير 18 جولائی 2016
اداکارہ نے سوشل میڈیا پیج پراپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی خوبصورت وڈیوبھی شئیرکی ہے فوٹو:فائل

اداکارہ نے سوشل میڈیا پیج پراپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی خوبصورت وڈیوبھی شئیرکی ہے فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ پرسوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک دھماکے دارپرانٹری دیدی جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پیج پراپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی خوبصورت وڈیوبھی شئیرکی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔