امریکا میں سیکیورٹی فورسز غیرمحفوظ اور قوم تقسیم ہورہی ہے بارک اوباما

سیکیورٹی اہلکارعوام کی خدمت اور حفاظت پر مامور ہوتے ہیں اس لئے ان پر تشدد کا کوئی جوازنہیں بنتا،بارک اوباما


ویب ڈیسک July 18, 2016
بحیثیت قوم ہمیں قانون نافذ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی حمایت بھی کرنا ہوگی، بارک اوباما : فوٹو:فائل

SRINAGAR: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہماری سیکیورٹی فورسز غیرمحفوظ اور قوم تقسیم ہورہی ہے۔

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹون روج میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد قوم سے براہ راست خطاب کے دوران بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز پولیس اہلکاروں کے قتل سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عام آدمی کے علاوہ اب ملک میں فورسز بھی غیر محفوظ ہیں اور امریکی قوم اب تقسیم ہورہی ہے۔ بحیثیت ایک قوم ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی حمایت بھی کرنا ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

بارک اوباما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکارعوام کی خدمت اور حفاظت پر مامور ہوتے ہیں اس لئے ان پر تشدد کا کوئی جوازنہیں بنتا اس لئے تمام رہنماؤں اور امریکا میں بسنے والی ہر قوم کو تقسیم ہونے کے بجائے متحد رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ہفتے سے اب تک کئی شہروں میں سفید فام پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ۔

مقبول خبریں