وزیر اعظم کا موبائل فون نمبرز کی دوسرے نیٹ ورک پرمنتقلی پرعائد پابندی ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 29 نومبر 2012
 ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ عام دکانوں سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے بغیر سم فروخت نہ کی جائے۔  فوٹو: فائل

ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ عام دکانوں سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے بغیر سم فروخت نہ کی جائے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل فون نمبرز کی ایک نیٹ ورک سےدوسرے نیٹ ورک پر منتقلی پرعائد پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

موبائل فون آپریٹرز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کورئیر سے موبائل فون سمز گھر نہیں بھجوائی جائیں گی اور سمزفرنچائیز اور بزنس سینٹرز سے ہی دستیاب ہوں گی لیکن ساتھ ہی موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق کے بعد ہی سمز کا اجرا کریں۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ عام دکانوں سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے بغیر سم فروخت نہ کی جائے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ای ایم ای آئی کے بغیر موبائل سم کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موبائل فون کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے عام آدمی کی زندگی متاثر نہیں ہونی چاہئے اور جو بھی فیصلے کئے جائیں ان میں تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران موبائل فون پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی تھی اورعوام کے بہترین مفاد میں ہمیں کچھ پابندیاں برداشت کرنا ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔