کالا باغ ڈیم ملک کی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 29 نومبر 2012
وفاقی حکومت کو کالاباغ ڈیم سے متعلق عدالتی حکم پر فوری عمل کرانا چاہئے، شہباز شریف  فوٹو :فائل

وفاقی حکومت کو کالاباغ ڈیم سے متعلق عدالتی حکم پر فوری عمل کرانا چاہئے، شہباز شریف فوٹو :فائل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملک کی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرنا سب پر لازم ہے، وفاقی حکومت کو کالاباغ ڈیم سے متعلق عدالتی حکم پر فوری عمل کرانا چاہئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر  صوبوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے جسے ختم کرکے وہ صوبوں کو اکٹھا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔