دس بڑی خبروں پرایک نظر

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک July 21, 2016
کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے اویس شاہ کے اغوا سے متعلق پولیس حکام کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ کشمریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بھارت میں مقدمہ پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت وہاں کے عوام کی پاکستان سے محبت میں کمی نہ لاسکی جس کے بعد بھارت میں بھی ایک شخص نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث گرفتار فوجی اہل کاروں نے تفتیش کے دوران صدر رجب طیب اردوان کی گرفتاری کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک پر اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت ہمیں بھی نظر انداز کیا ہے اس لئے وہ اس بار بھی 2014 کی تحریک کی طرح ناکام ہوں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستان بہت جلد دنیا کے اُن چند ملکوں میں شامل ہونے والا ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی سب سے پہلے آزمائی جائے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران یاسر شاہ کندھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مقبول خبریں