پاک افغان مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس رواں ماہ کابل میں ہوگا دفترخارجہ

ڈی جی ایم او کی قیادت میں جانے والے وفد میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک July 22, 2016
پاکستانی وفد ڈی جی ایم او کی قیادت میں کابل جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ : فوٹو : فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس رواں ماہ کابل میں ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس رواں ماہ 26 جولائی کو کابل میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد ڈی جی ایم او کی قیادت میں کابل جائے گا جب کہ وفد میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں