لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد دب گئے

کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے دبنے والے تمام افراد کو نکال لیا گیا جن میں سے 2 خواتین شدید زخمی ہوئیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک July 22, 2016
کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے دبنے والے تمام افراد کو نکال لیا گیا جن میں سے 2 خواتین شدید زخمی ہوئیں، ریسکیو ذرائع، فوٹو؛ فائل

کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے 14 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے باعث 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جب کہ دیگر افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے افراد کو نکالا جن میں سے 2 خواتین کو شدید زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں