- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
دہشتگردی کا خدشہ، 50 ہزار وی آئی پیزکیلیے خصوصی انتظامات
لندن: اولمپکس میں دہشتگرد حملے کی اطلاعات پر لندن میں ہائی الرٹ کردیا گیا، اسرائیل نے اپنے ایتھلیٹس کی حفاظت کیلیے خصوصی یونٹ اولمپک ولیج بھیج دیا، گیمز کے 50 ہزار وی آئی پی مہمانوں کیلیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے افتتاحی تقریب میں میونخ گیمز میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ ایجنسی ’موساد‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن گیمز میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو نشانہ بنانے کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے خاص طور پر میونخ واقعہ کے 40 برس بعد ایک مرتبہ پھر تاریخ دہرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یاد رہے کہ 1972 کے میونخ گیمز کے موقع پر بلیک ستمبر نامی گروپ کی جانب سے اولمپک ولیج میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس اور کوچز کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی، لندن اولمپکس میں اپنے 38 ایتھلیٹس کی حفاظت کیلیے اسرائیل نے خصوصی سیکیورٹی یونٹ بھیجا ہے۔
برطانوی ایجنسی ایم 15 اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی اسرائیلی ایتھلیٹس پر حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر اولمپک منتظمین کی جانب سے وی آئی پی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلیے خاص انتظام کیاگیا ہے مرکزی اسٹیڈیم میں ان کو یرغمال بنائے جانے یا قتل ہونے سے بچانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار وی آئی پی مہمان گیمز میں شریک ہوںگے۔
ان میں 140 سربراہان مملکت، 200 حکومتی وزرا، 100 شاہی خاندانوں کے افراد اور 150 انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبران شامل ہوںگے، گیمز کے محفوظ انعقاد کیلیے ایک اسٹیل کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی چھت اور لائٹنگ ٹاورز پرپیشہ ور نشانے باز موجود ہوں گے جوکہ وہیں سے کسی بھی شرپسند کو اپنی گولی کا نشانہ بناسکیں گے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس جدید ترین آلات موجود ہوںگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔