- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں برادر کلب دادوکو شکست
اے او کلب کامیاب، اویس رحمانی کی ففٹی، وائٹل فائیو میں یونائیٹڈ اسپورٹس فتحیاب
کراچی: 17 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں اے اوکلینک نے برادر کلب دادو کو 7 وکٹ سے شکست دیدی، برادرکلب نے 5 وکٹ پر 174 رنز بنائے۔ نورالدین نے 55 اور شبیر سولنگی نے 39 رنز اسکور کیے۔ جنید نعیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اے او کلینک نے ہدف با آسانی 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
اویس رحمانی نے ناقابل شکست ففٹی اور طارق ہارون نے 42 ناٹ آئوٹ بنائے۔زاہد محمود نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ دوسرے وائٹل فائیو رمضان ٹورنامنٹ میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے دبئی اسلامک بینک کو 30 رنز سے ہرادیا۔ یونائیٹڈ اسپورٹس نے 9 وکٹ پر 155 رنز بنائے۔ عثمان نے 47 اور محمد علی نے 43 رنز بنائے۔ دبئی اسلامک بینک کی ٹیم 125 پر آئوٹ ہوگئی۔ طارق ہارون 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ دائود اسپورٹس نے ملاکاتیار کلب کو 57 رنز سے پچھاڑا۔
دائود اسپورٹس نے 161 رنز بنائے جس میں ذاکر ملک کے 56 رنز شامل تھے۔ واجد علی نے 3 وکٹیں لیں۔ ملاکاتیار 7 وکٹ پر 104رنز بناسکی۔ واجد علی نے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔فرید الدین نے 3 کھلاڑی آئوٹ کیے۔27 ویںکراچی جیمخانہ رمضان ٹورنامنٹ میں میڈی کلب نے محمد حسین سی سی کو 8 وکٹ سے مات دیدی۔ محمد حسین کلب کے 105 رنز کا ہدف میڈی کلب نے با آسانی 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سلمان علی نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ کراچی جیمخانہ نے ایٹون کلب کو 5 وکٹ سے زیر کیا۔ ایٹون کلب کے 101 رنز کے جواب میں کراچی جیمخانہ نے ہدف مسعود کے ناقابل شکست 47 رنز کی بدولت 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔