- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
- اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار، تحقیق
حیدرآباد، گراں فروشی پر 5 دکاندار جیل بھیج دیئے گئے، 20پر بھاری جرمانہ

ڈپٹی کمشنر کے لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے، ضلع کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کے 35اسٹال قائم
حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز میمن نے حیدرآباد، قاسم آباد اور لطیف آباد میں بازاروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹے کے اسٹالوں کے دورے کیے۔ جبکہ قاسم آباد، لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سرکاری قیمتوں سے زائد پر پھل اور اشیائے خورونوش اشیاء فروخت کرنے والے5 دکانداروں کو 3 روز کے لیے جیل بھیج دیا اور 20 سے زائد دُکانداروں پر بھاری جرمانے کیے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سستے آٹے کے اسٹال لگانے کے احکامات پر حیدرآباد شہر، پریٹ آباد، حیدر چوک قاسم آباد، نسیم نگر، سائٹ ایریا سمیت 35 مقامات پر اسٹالز لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق دس دس کلو کے 22 ہزار آٹے کے بیگز 230روپے فی تھیلا اسٹالوں سے فروخت کیے گئے۔
دوسری جانب حالی روڈ سے لطیف آباد یوسی نمبر 12 کیلیے سستے آٹے کے اسٹال کے لیے300 بیگ لے کر جانے والی وین کو حکمران جماعت کی ایک ذیلی تنظیم کے کارکنان نے زبردستی روک لیا اور گاڑی کو لے جانے کی کوشش کی، تاہم اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ کے افسران وہاں پہنچ گئے جس کے بعد گاڑی کو یوسی 12 پہنچایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔