الطاف حسین کا نظریہ ملک بھر میں پھیل گیا،اکرم عادل

ایکسپریس اردو  پير 23 جولائی 2012
چانڈیوگوٹھ میں تقریب، مختلف برادریو ںسے تعلق رکھنے والے افرادکی متحدہ میں شمولیت۔ فوٹو ایکسپریس

چانڈیوگوٹھ میں تقریب، مختلف برادریو ںسے تعلق رکھنے والے افرادکی متحدہ میں شمولیت۔ فوٹو ایکسپریس

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون سیکٹر سی کے زیر اہتمام چانڈیوگوٹھ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف برادریوںسے تعلق رکھنے والے افراد نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب میں رکن زونل کمیٹی اقبال قریشی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اکرم عادل نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے سندھیوں اور مہاجروںکے درمیان خلیج کو ختم کرکے سندھ میں محبت، امن و خوشحالی کا جو پودا لگایا ہے وہ شاہ لطیف بھٹائی کی تعلیمات کے عین مطابق ہے،انھوں نے کہاکہ قائد تحریک نے سندھ دھرتی کے حقوق کے لیے جو عظیم کردار اداکیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

انھوں نے کہاکہ مختلف قومیتوں اور برادریوںکی ایم کیو ایم میں شمولیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ حق پرستی بتدریج ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔تقریب سے رکن زونل کمیٹی اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔