- اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کیس میں آئی جی کو فوری طلب کرلیا
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
- تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس
- بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
- حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا، شیخ رشید
- مینوفیکچررز پر اسپیشل انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
- سی پیک، اگلے مرحلے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی‘ وزیراعظم
- وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
- الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار
- بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی
- محمد حسنین کا معاملہ، آئی سی سی کی خاموشی پرشور مچنے لگا
- پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- پی ایس ایل 2025؛ شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم
- ٹیسٹ کرکٹ پاکستان کے دل سے اُترنے لگی
زیریں سندھ: رمضان میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہری پریشان

تلہار کے وارڈ نمبر ایک اور 5میں ٹرانسفارمر خراب، بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، عوام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
سانگھڑ / تلہار / سنجھورو: زیریں سندھ میں رمضان کے دوران بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شدید گرمی میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے روز حکومتی اعلان کے برعکس بجلی کی علانیہ و غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
تلہار سے نامہ نگار کے مطابق وارڈ نمبر ایک اور 5کے ٹرانسفارمر 2 دن سے خراب ہونے کے باعث ملاح محلہ، گوپانگ محلہ، جت محلہ، سوئیر کالونی کے علاوہ بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے باعث گرمی میں روزہ داروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب گزشتہ رات اسٹیشن روڈ پر ایل ٹی کے تار ٹوٹ کر گرنے سے ان علاقوں کی بھی بجلی بند ہوگئی، جس کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ سنجھورو میں بھی حکومتی اعلان کے باوجود رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے روزانہ 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور وولٹیج بھی انتہائی کم ہیں، عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرکے وولٹیج پورے دیے جائیں۔ ادھر ڈگری اور نواح میں تراویح کے وقت بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، اس سلسلے میں حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔