- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کا پاکستان کیخلاف بیتنگ کا فیصلہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کیس میں آئی جی کو فوری طلب کرلیا
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
- تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس
- بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
- حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا، شیخ رشید
- مینوفیکچررز پر اسپیشل انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
- سی پیک، اگلے مرحلے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی‘ وزیراعظم
- وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
- الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار
- بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی
- محمد حسنین کا معاملہ، آئی سی سی کی خاموشی پرشور مچنے لگا
- پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- پی ایس ایل 2025؛ شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم
پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام، مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت، روزہ داروں کو مشکلات۔ فائل فوٹو
سانگھڑ / سنجھورو: حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو گئیں، رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں جس کی بنا پر دکانداروں اور خریداروں میں تلخ کلامیکے واقعات بھی ہوئے۔
کئی دکانداروں کے پاس نرخ نامہ غائب تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ سانگھڑ بے خبر رہی، سیاسی سماجی تنظیموں نیشنل ورکر پاکستان کے حسن عسکری، خلیل بلوچ محب وطن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین صغیر احمد راجپوت دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ سانگھڑ میں سستے بازار کا انعقاد کیا جائے۔
سنجھورو سے نامہ نگارکے مطابق دکانداروں نے پرائس کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات نظر انداز کر دیے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،رمضا ن المبارک کے دوسرے دن مہنگائی نے گرمی کی طرح سارے ریکارڈ توڑ دیے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی دی گئی لسٹ سے تقریباً30 فیصد مہنگی اشیا اشیا فروخت ہوتی رہی۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، سرکاری نرخ نامے آویزاں تو ہیں لیکن منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں ، عوا م نے مصنوعی گرانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔