صدر ٹائون: 2 ماہ کی تنخواہیں 3 دسمبر تک ادا کرنیکی ڈیڈ لائن

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 1 دسمبر 2012
چیئر مین سید ذوالفقارشاہ اور پرویز خان جدون نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جانیوالے وعدوں کو تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

چیئر مین سید ذوالفقارشاہ اور پرویز خان جدون نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جانیوالے وعدوں کو تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: صدر ٹائون کے ملازمین کو ماہ اکتوبر اور نومبر کی ماہوار تنخواہیں 3دسمبر تک ادا نہ کی گئیں تو پھر احتجاج مظاہرے اور ہڑتال شروع کی جائیگی۔

اس بات کا اعلان صدر ٹائون میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے چیئر مین سید ذوالفقارشاہ اور پرویز خان جدون نے صدر ٹائون کے ملازمین کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کے دورا ن کیا، اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹائون کے رہنمائوں بنارس خان جدون،محمد شفیع ،رضا شاہ ،ریاض خان جدون،بنارس شانی، پھول محمد ،زین محمد ،گل زرین ،شکیل احمد ،محمد نذیر،محمد رشید، حبیب الرحمن ،محمد نثار نے کہا ہے کہ ہم نے جذبہ خدمت کے تحت عید الاضحی اور محرم الحرام میں رات دن ڈیوٹیاں انجام دیں۔

M1

عید الاضحی سے قبل خصوصی صفائی مہم میں رات دن کام کرکے ڈیڑھ ماہ کا پڑا ہوا کچرہ صاف کیا اور موجودہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کیالیکن انتظامیہ کی جانب سے کیے جانیوالے وعدوں کو تاحال پورا نہیں کیا گیا،گاڑیوں کی مرمت دیکھ بھال ،9ماہ کے اوور ٹائم ،دو سال کا اوجھڑی الائونس ،یونیفارم کی کیش پے منٹ ،صابن ڈسٹر برش کی فراہمی ،امتیازی سلوک کے خاتمے ،دوران ڈیوٹی ملازمین کو تحفظ ،گاڑیوں کو ٹائر ٹیوب ،بیٹریوں کی فراہمی جیسے فیصلوں پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔