اداکار و گلوکار علی ظفر ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گے

شوبز رپورٹر  منگل 26 جولائی 2016
میزبانی ایک بے حد مشکل کام ہے لیکن اس کونبھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، علی ظفر  فوٹو : فائل

میزبانی ایک بے حد مشکل کام ہے لیکن اس کونبھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، علی ظفر فوٹو : فائل

 لاہور:  گلوکار و اداکارعلی ظفر ایوارڈ شو کی میزبانی کرینگے۔ اس سے پہلے وہ بھارت میں فلم فیر،اسٹارڈسٹ اور دیگربین الااقوامی ایوارڈ شوز کی میزبانی کرچکے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ پڑوسی ملک کی بجائے اپنے ہی ملک میں ایک گرینڈ ایوارڈ کی میزبانی کرتے دکھائی دینگے۔

اس سلسلہ میں علی ظفر نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوبزکی دنیا میں اب بہترکام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ جہاں تک بات میزبانی کی ہے تویہ ایک بے حد مشکل کام ہے لیکن اس کونبھاتے ہوئے میں سمجھتاہوں کہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ کیونکہ لائیوشوکی میزبانی کے دوران جب کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تواس کوپبلک کا زبردست رسپانس ملتا ہے۔ میں نے بھی ایوارڈ شوکے لیے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے جس کا مقصد شوکے شرکاء اورناظرین کوبہترتفریح فراہم کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔