مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم 800 بین الاقوامی مصنفین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

کشمیر میں انسانی بحران پہلی بار پیدا نہیں ہوا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کاطرز حکمرانی ایسا ہی ہے، نوم چومسکی کا خط


News Agencies July 26, 2016
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاورق کو گرفتار کرلیافوٹو : اے ایف پی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاورق کو گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق جیسے ہی احتجاجی پروگرام میں شرکت کیلیے گھر سے نکلے بھارتی پولیس نے انھیں گرفتار کرکے نگین پولیس اسٹیشن جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔ گرفتارحریت رہنماؤںنے ہڑتال کی کال میں جمعہ تک توسیع کردی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو مسلسل نافذ ہے، پیر کومسلسل17ویںروز بھی موبائل ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس معطل رہی جبکہ اسکول، کالج اوردیگرتعلیمی ادارے ہڑتال کی وجہ سے بند رہے۔

ہزاروں لوگوں نے شہید19 سالہ سمیر احمد وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔ نئی دہلی میں پولیس نے عوام اتحاد پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی انجینئر رشید کو مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے کیلیے گرفتار کرلیا۔ 800 سے زائد معروف مصنفین اور ماہرین تعلیم نے ایک خط ذریعے متنازع جموں کشمیرکے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، امریکی دانشورنوم چومسکی اور دیگرکے دستخط شدہ خط میں تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالیہ انسانی بحران پہلی بار پیدا نہیں ہوا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کاطرز حکمرانی شروع سے ایسا ہی رہا ہے۔

حریت قائدین علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمرفاروق اور یاسین ملک نے بھارتی حکومت کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ہماری تحریک آزادی بیرونی قوتوں کے ایما اور اشاروں پر نہیں بلکہ اپنے بل بوتے پرچلائی جا رہی ہے۔ پیرس میں کشمیریوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں خواتین اور بچوں نے احتجاجی دھرنا دیا اوربھارت کے مظالم اور اقوام متحدہ کی بے حسی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلام آباد میں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پیرکوانڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مقبول خبریں