کنگنا رناوت ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی خواہشمند

جب میری پہلی شادی ہوگی تو میں روایتی عروسی لباس زیب تن کروں گی، بالی ووڈ کوئن


ویب ڈیسک July 26, 2016
اداکارہ روایتی دلہن کے ملبوسات میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی خواہشمند ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک شادی کی جاسکتی تو اس سے زیادہ بھی کی جاسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت دہلی میں فیشن ویک کے ریمپ پرجلوہ گرہوئیں جہاں وہ روایتی دلہن کے ملبوسات میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ ریمپ پر واک کے بعد اداکارہ سے صحافی نے سوال کرنا چاہا تو انہوں نے پہلے ہی ذاتی سوالات پوچھنے سے انکارکردیا تاہم ان کے روایتی ملبوسات کی جب تعریف کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جب میں تیار ہورہی تھی توسوچا تھا کہ میں اپنی پہلی شادی پرکچھ اس طرح کے ہی کپڑے زیب تن کروں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں جسے انگریزی نہ آئے اسے ہندی فلموں میں کام مشکل سےملتا ہے، کنگنا رناوت

اداکارہ کی پہلی شادی کی بات کے حوالے وضاحت پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جب ایک شادی ہو سکتی ہے تو میرا خیال ہے کہ بلاشبہ اوربھی شادیاں کی جاسکتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے کئی لوگ میری کامیابیوں سے جلتے ہیں، کنگنا رناوت

واضح رہے کہ اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹرفلمیں دی ہیں جو 100 کروڑکے کلب میں داخل ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں