پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں غلام مصطفیٰ جب کہ ساہیوال میں سبطین کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
غلام مصطفی نے 1992 میں دوران ڈکیتی ماں سمیت دو بیٹوں کو قتل کیا تھا، فوٹو:فائل
پنجاب کی 2 جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ساہیوال سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم غلام مصطفی کو پھانسی دے دی گئی، غلام مصطفی نے 1992 میں دوران ڈکیتی ماں سمیت دو بیٹوں کو قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جیل سرگوھا میں سبطین نامی مجرم کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا جس نے 1998 میں گھریلوتنازع پر اپنے بہنوئی کو قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسیالکوٹ جیل میں 12 سال بعد 2 خواتین کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی تھی۔