فیس بک ریمارکس پرگرفتاری، بھارتی حکومت سے جواب طلب

آئی این پی  ہفتہ 1 دسمبر 2012
بال ٹھاکرے کی موت سے متعلق ریمارکس دیے تھے، غلط کارروائی کی گئی، اٹارنی جنرل. فوٹو: فائل

بال ٹھاکرے کی موت سے متعلق ریمارکس دیے تھے، غلط کارروائی کی گئی، اٹارنی جنرل. فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے فیس بک پر ریمارکس دینے والی2 لڑکیوں کے خلاف کارروائی پروفاق سمیت 5ریاستوں کی حکومتوں کونوٹسز جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے لڑکیوں کی گرفتاری پر وفاق ، مہاراشٹر، نئی دلی سمیت5ریاستوں کی حکومتوں کو نوٹسزجاری کیے ۔

14

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی حکومت سے کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی گرفتاری کی وضاحت پیش کی جائے۔ بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں موقف اختیارکیا ہے کہ لڑکیوں کے خلاف غلط کارروائی کی گئی تھی۔

15

دونوں لڑکیوں نے انتہا پسند ہندورہنما بال ٹھاکرے کی موت پرممبئی کی بندش سے متعلق فیس بک پرریمارکس دیے تھے جس پرممبئی پولیس نے انھیں گرفتارکرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔