متنازعہ ڈائیلاگ پرہندوؤں کی ارشد وارثی کو زندہ جلانے کی دھمکی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2016
اگر مجھے احساس ہوتا کہ اس ڈائیلاگ سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو کبھی بھی اسے ادا نہ کرتا، اداکار فوٹو: فائل

اگر مجھے احساس ہوتا کہ اس ڈائیلاگ سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو کبھی بھی اسے ادا نہ کرتا، اداکار فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ارشد وارثی جو ہمیشہ تنازعات سے دور رہے ہیں مگر اب اپنی آنیوالی فلم ’’لیجنڈز آف مائیکل مشرا‘‘ میں ایک ڈائیلاگ کی وجہ سے سخت تنازعہ میں پھنس گئے ہیں اور انھیں ایک ہندو انتہاپسند گروپ کی طرف سے زندہ جلائے جانے کی دھمکی دیدی گی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے اپنی آنیوالی اس فلم میں ڈائیلاگ بولا ہے کہ ’’ڈاکو والمیک سے سنت والمیک بن جائیں گے‘‘ جس پر انھیں ٹیلی فون کالز ، میسیجز اور خطوط کے ذریعہ ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے اور زندہ جلائے جانے کی دھکمیاں دی جارہی ہیں ۔ ہندو انتہاپسنوں کا کہنا ہے کہ اس ڈائیلاگ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور انھوں نے ارشد وارثی اور لیجنڈ آف مائیکل مشراکے رائٹر و ہدایتکار منیش جاء کے علاوہ فلمسلازوں کشور اروڑا اور شیرین مانتری کیداکیخلاف ایف آئی بھی درج کروادی ہے ۔

اس سلسلہ میں ارشد وارثی نے کہاہے کہ ہر کوئی والمیت کی کہانی جانتاہے جب کہ فلم کے رائٹر نے اس پر بہت محنت کی ہے اورحقائق بھی یہ ہیں جب کہ میں خود کو ہمیشہ مذہبی یا دوسرے تنازعات سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے اگر مجھے احساس ہوتا کہ اس ڈائیلاگ سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو کبھی بھی اسے ادا نہ کرتا ۔اس موقع پر ارشد وارثی نے کہا کہ  ہم اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کرنے سے قبل مذکورہ کمیونٹی کو معذرت خواہانہ پیغام ارسال کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔