پریانکانے ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘کوپسندیدہ فلم قراردیدیا

شوبز ڈیسک  پير 1 اگست 2016
مداح یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں، پریانکا فوٹو؛ فائل

مداح یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں، پریانکا فوٹو؛ فائل

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

یہ بات اداکارہ نے انسٹا گرام پراس فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہی ۔ پریانکا کا کہناتھا کہ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کی ریلیزکو 12 سال ہو گئے ہیں اور اب تک یہ ان کی پسندیدہ فلموں میں ایک ہے۔انھوں نے فلم سے متعلق تمام لوگوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔