کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات سریاب روڈ پر ڈگری کالج اور کیچی بیگ میں ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک August 01, 2016
ڈگری کالج کے قریب ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد علی اور غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام : فوٹو : فائل

سریاب روڈ پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک لیویز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرواقع ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرتے تھے جبکہ ان کی شناخت محمد علی اور غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل سریاب روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کے باہر کھڑے لیویز اہلکار کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کا مقدمہ کیچی بیگ پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں