اداکاری ختم ہوگی نہ گلوکاری چھوڑوں گی ، پریانکا چوپڑا

نیٹ نیوز  اتوار 2 دسمبر 2012
ہالی وڈ کی ٹاپ گلوکارائیں اداکاری بھی کررہی ہیں اور گیت بھی لکھتی ہیں ، پریانکا چوپڑا ۔فوٹو : فائل

ہالی وڈ کی ٹاپ گلوکارائیں اداکاری بھی کررہی ہیں اور گیت بھی لکھتی ہیں ، پریانکا چوپڑا ۔فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔اداکاری بھی چھوڑنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ۔

آج کے فنکار ایک وقت میں کئی خوبیوں اور صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ ہالی وڈ کی ٹاپ گلوکارائیں اداکاری بھی کررہی ہیں اور گیت بھی لکھتی ہیں ۔

s8

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی نئی البم کا گیت ریلیز کیا ہے جسے زبردست رسپانس مل رہا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کو اب ایسی ہی فنکاروائوں کی زیادہ ضرورت ہے جو خود کئی کام کرنا جانتی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی اداکار ہی پلے بیک سنگر ہوا کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔