اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 12 افراد ہلاک

ایکسپریس اردو  پير 23 جولائی 2012
اسپین ٹل میں جنازے اٹھنے پررقت انگیزمناظر،تباہ شدہ گھروںکاملبہ ہٹانے کاکام جاری،شہداکے لواحقین کی مالی امدادکی جائے،ترجمان طالبان. فوٹو اے ایف پی

اسپین ٹل میں جنازے اٹھنے پررقت انگیزمناظر،تباہ شدہ گھروںکاملبہ ہٹانے کاکام جاری،شہداکے لواحقین کی مالی امدادکی جائے،ترجمان طالبان. فوٹو اے ایف پی

ہنگو: اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے12شدت پسندہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ3مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے،ذرائع کے مطابق اتوار کوجیٹ طیاروں نے بمباری کرکے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ڈبوری،زختان،کنڈی تھامی اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں قائم شدہ شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوںکونشانہ بنایاجس سے12شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور3مشتبہ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

دریں اثنااسپین ٹل خود کش دھماکے میں جاں بحق8بچوں سمیت 12 افراد کوسپرد خاک کردیاگیا، دھماکے سے تباہ شدہ مکانات کاملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،خود کش حملے میں جاں بحق8بچوں سمیت 12افراد کواسپین ٹل اور ملحقہ علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

اس موقع پررقت انگیزمناظردیکھے گئے۔ادھر مقامی طالبان حنفی گروپ کے ترجمان محمدقاسم خراسانی نے مقامی صحافیوں کوبات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوبے نقاب کرے اورشہداکو فوری امداد فراہم کرکے نقصانات کا ازالہ کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔