پاکستانی اسٹیج ڈرامے دبئی میں پسند کیے جاتے ہیں،شکیل

کلچرل رپورٹر  بدھ 3 اگست 2016
 ہم سب کی خواہش ہے کہ ہم سب مل کر کراچی میں اچھا اور معیاری تھیٹر کرتے رہیں، اداکار فوٹو : فائل

ہم سب کی خواہش ہے کہ ہم سب مل کر کراچی میں اچھا اور معیاری تھیٹر کرتے رہیں، اداکار فوٹو : فائل

 کراچی: کراچی میں ہونیوالے اسٹیج ڈراموں کی وجہ سے ہمیں دنیا بھر میں پہچانا گیا اور آج بھی ہمارا یہی حوالا موجود ہے،آج بھی جب دیا ر غیر جاکر کام کرتے ہیں تو لوگ بہت  ہمارا شاندار استقبال کرتے ہیں۔

کراچی کے بعد کراچی اسٹیج کے ڈرامے دبئی میں سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں حال ہی میںکراچی کے فنکاروں نے دبئی جاکر شوز کیے  وہاں کے لوگ تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں تو لوگوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ  وہ  تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے بعد کراچی اسٹیج کے فنکاروں نے  بقر عید کے بعد دبئی میں تھیٹر کرنے کا  فیصلہ کیا ہے یہ بات مزاحیہ اداکار کمپئیر شکیل صدیقی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا  کراچی میں عید کے موقع پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی کامیابی سے فنکار بہت خوش ہیں ہم سب کی خواہش ہے کہ ہم سب مل کر کراچی میں اچھا اور معیاری تھیٹر کرتے رہیں تاکہ  فیملی کے ساتھ لوگ ایک بار پھر ڈرامہ دیکھنے آئیں جیسا سے اس سے پہلے ہوتا رہا ہے،کراچی میں تھیٹر کے لیے جو منصوبہ کی گئی ہے اس کے نتائج  آنے شروع ہوگئے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں کراچی کے اسٹیج ڈرامے ملک میں  بلکہ  غیر ممالک میں  پسند کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔