’’اے دل ہے مشکل ‘‘کے لیے عمران عباس انوشکاشرما کے بھائی بن گئے

شوبز ڈیسک  بدھ 3 اگست 2016
عمران عباس اس سے قبل انوشکا شرما اور کرن جوہر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

عمران عباس اس سے قبل انوشکا شرما اور کرن جوہر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: پاکستانی اداکار عمران عباس بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی بن گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران عباس ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ میں انوشکا شرما کے بھائی کا کردارنبھارہے ہیں جب کہ فواد خان ڈی جے کا کردار کرتے نظر ائیں گے واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ میں ایشوریا رائے انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

عمران عباس اس سے قبل انوشکا شرما اور کرن جوہر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔