پولیومہم کی مخالفت کے محرکات سیاسی ہیں،آصفہ بھٹو

ایکسپریس اردو  پير 23 جولائی 2012
طالبان کے زیراثرقبائلی علاقوںمیںٹیمیںنہیںپہنچ سکیں،سفیرانسدادپولیومہم

طالبان کے زیراثرقبائلی علاقوںمیںٹیمیںنہیںپہنچ سکیں،سفیرانسدادپولیومہم

کراچی: پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کی سفیراورصدرزرداری اورسابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پولیو خاتمے کی مہم کی مخالفت کے محرکات سیاسی ہیں طالبان کے زیر اثرقبائلی علاقوں میںپولیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔

بی بی سی سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ چندگروہ پاکستانی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیخلاف ہیں،میری خواہش توہربچے تک پہنچنے کی ہے لیکن ایساکرتے ہوئے میںاپنی مہم کے کارکنوںکی جانیں بھی خطرے میںنہیں ڈالناچاہتی،انھوںنے کہاکہ ہم اپنی کوشش تب تک جاری رکھیںگے جب تک کہ ہم ہربچے تک نہیں پہنچ جاتے۔ پو لیومہم کی سفیربننامیرے لیے بڑے فخرکی بات ہے،انہوں نے کہاکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپولیوکیخلاف مہم چلانے میںمتحرک ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔