سارک اجلاس میں باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا اعلامیہ

پاکستان کے سیکریٹری داخلہ عارف احمد کو سارک داخلہ سیکریٹریز کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک August 03, 2016
پاکستان کے سیکریٹری داخلہ عارف احمد کو سارک داخلہ سیکریٹریز کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

سارک سیکریٹریز داخلہ کے اجلاس میں باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان کے سیکریٹری داخلہ عارف احمد سارک داخلہ سیکریٹریز کے چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری 2 روزہ سارک وزرائے داخلہ کا اجلاس پہلا دور ختم ہوگیا جس میں رکن ممالک کے سیکریٹریز داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ جاری میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں باہمی تعاون مستحکم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان کے سیکریٹری داخلہ عارف احمد سارک داخلہ سیکریٹریز کے چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ عارف خان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم دہشت گردی اور کرپشن جیسے اہم امور کا احاطہ کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے کنونشنز کو بھی زیر بحث لایا جائے گا جب کہ ہمارے مشترکہ چیلنجز اجتماعی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایک دوسرے کےتجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے جب کہ مجرمانہ معاملات کے خلاف باہمی تعاون کے اضافی پروٹوکول پرغور ہوگا اور مشترکہ چیلنجز اجتماعی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہ کل اجلاس کے دوسرے روز شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں موجودگی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے بے گناہ شہریوں پرتشدد اورگزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والی شہادتوں کے باعث دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان باضابطہ ملاقات طے نہیں ہوئی ہے۔

سارک وزارئے داخلہ اجلاس میں جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے وزرا شرکت کررہے ہیں جس کےباعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں