دس بڑی خبروں پرایک نظر

اجلاس میں باہمی تعاون کے متفقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی تجاویز کی حتمی منظوری دی جائے گی۔


ویب ڈیسک August 04, 2016
وزرائے داخلہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت رکن ممالک کے تمام وزرائے داخلہ شریک ہیں، فوٹو: فائل

ملک بھر میں حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت پہلی حج پرواز بے 329 مسافروں کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہوئی. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس جاری ہے جس میں دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر غور کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے امن کا خواہاں ہے لیکن پُرامن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قابض فوج کی جانب سے مظالم کشمیریوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر منظور الحق نے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث قافہ کشی پر مجبور شہریوں سے ملاقات کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پیلٹ گن عام طور پر جانوروں کے شکار کے لئے استعمال ہوتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اس گن کو مظلوم اور نہتے شہریوں پر استعمال کررہی ہے جس سے متعدد افراد کی بینائی بھی ضائع ہو چکی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



دنیا بھر کی اہم شخصیات کی خفیہ دستاویزات منطر عام پر لانے والی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے شام میں داعش اور القاعدہ کو اسلحہ فروخت کیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



سہیل خان نے پانچویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا، پویلین واپس جاتے ہوئے انھوں نے ''پش اپس '' بھی کیے، لارڈز ٹیسٹ میں سنچری پر مصباح الحق نے یہ روایت ڈالی اور بعد میں فتح کے بعد پوری ٹیم نے اسے دہرایا تھا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستان فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 برس بیت گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فیورٹ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم "پدماوتی" کے لیے 13 کروڑ کا چیک دے دیا جس کے بعد اداکارہ بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مقبول خبریں