پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پانی اور خوراک لے کر گوادر پہنچ گیا

ایکسپریس اردو  پير 23 جولائی 2012
گوادر :پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر گوادر کے شہریوں کیلیے پانی لے کرپورٹ پہنچ رہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

گوادر :پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر گوادر کے شہریوں کیلیے پانی لے کرپورٹ پہنچ رہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

اسلام آباد: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر گوادر اور گرد و نواح کے مکینوں کے لیے 11ہزار ٹن پینے کا صاف پانی لے کر گوادر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث پاک بحریہ کے سربراہ کی خصوصی ہدایت پر یہ پانی مقامی آبادی میں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا، آئی این پی کے مطابق پی این ایس نصر پر غذائی اشیا بھی موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔