وزیراعلی سندھ کا اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون مہمان بننے کی دعوت

فون پر وزیراعلیٰ سندھ نے میری عمر اور کاروبار سے متعلق پوچھا، ہم شکل عرفان شاہ کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو

وزیر اعلی نے عرفان شاہ کو کراچی آنے اوراپنا ذاتی مہمان بننے کی دعوت دی۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا اور انہیں کراچی آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا گیا، وزیراعلی نے عرفان شاہ کو کراچی آنے اوراپنا ذاتی مہمان بننے کی دعوت بھی دی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کا ہمشکل سامنے آگیا

دوسری جانب ہم شکل عرفان علی شاہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملنے سندھ ضرور جاؤں گا جب کہ فون پر وزیر اعلیٰ نے میری عمر اور کاروبار سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ انہیں اپنا ہم شکل دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے اس لئے انہوں نے مجھے اپنے ہاں مہمان بننے کی دعوت دی ہے۔
Load Next Story