تحریک انصاف کا وفاقی حکومت کے خلاف سخت لائحہ عمل طے کرلیا گیا

عمیر علی انجم  اتوار 7 اگست 2016
 حکومت کے خلاف یہ ریلی کسی بھی صورت ملتوی نہیں کی جائے گی، عمران خان کی تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت :فوٹو : فائل

حکومت کے خلاف یہ ریلی کسی بھی صورت ملتوی نہیں کی جائے گی، عمران خان کی تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت :فوٹو : فائل

کراچی: وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے سخت لائحہ عمل طے کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف احتساب ریلی کے حوالے سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اگر آج حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کے خلاف پشاور سے شروع کی جانے والی احتساب ریلی میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں لگائی گئیں اور پی ٹی آئی کے کسی کارکن یا رہنما کو دھمکایا گیا تو تحریک انصاف احتساب ریلی کو ملک گیر دھرنوں کی شکل میں تبدیل کر سکتی ہے.

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے خلاف یہ ریلی کسی بھی صورت ملتوی نہیں کی جائے گی اور حکومت کے رویے کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔